جتوئی کسان پیکج سیکنڈل ، سینکڑوں متاثرین نے تحصیلدار ، ہیڈ کلرک اورپٹواری کیخلاف درخواستیں دائر کردیں

جتوئی کسان پیکج سیکنڈل ، سینکڑوں متاثرین نے تحصیلدار ، ہیڈ کلرک اورپٹواری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سلطان پور(نامہ نگار)جتوئی کسان پیکج سیکنڈل مزید سینکڑوں متاثرین نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن میں اے سی جتوئی،ہیڈ کلرک میاں اقبال چھجڑہ ، تحصیلدار افتخار بھٹہ ،پٹواری صابر غزلانی ، ظفر پٹواری کیخلاف درخواستیں دائر کردیں موضع(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )
شہباز پور کے رانا غلام سرور نے موقف اختیار کیاکہ میں نے صابرحسین پٹواری کو 20ہزار روپے دیئے مگر انہوں نے ہمارے موضع کے متاثرہ لوگوں کی بجائے دیگر لوگوں اورسیاسی بنیادپرکسان پیکج کی رقم دی اے سی جتوئی اقبال بزدار ہیڈ کلرک میاں اقبال چھجڑہ تحصیلدار نائب تحصیلدار نے ملی بھگت کرکے حقداروں کونظرانداز کیا اسی طرح موضع چک کچپک کے یٰسین سندیلہ نے ڈی سی او مظفرگڑھ کودرخواست برخلاف ظفرپٹواری دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ 95افراد کو قابل قرار دیاگیا مگر انہیں کسان پیکج کی رقم نہ دی گئی جس پر ڈی سی او نے اپنے فیصلہ میں تحریر کیا کہ یہ ہم سے غلطی ہوئی ہے اسی طرح کسان پیکج کے مرکزی کردار پٹواری احمد نبی ڈوگر فہیم حسین حضوربخش ودیگر نے ہائی کورٹ میں رٹ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ جتوئی کے موضع مسلم چھجڑہ کوٹلہ لعل شاہ اوردیگر میں ہم نے جومتاثرین کی لسٹ شائع کی تھی اسے اے سی آفس جتوئی میں اسسٹنٹ کمشنر جتوئی اقبال بزدار ہیڈ کلرک میاں اقبال چھجڑہ تحصیلد اروغیرہ نے ردوبدل کرکے غیر مستحق لوگوں کو رقم دلا کر ہمیں قربانی کا بکرا بنایا گیا احمد نبی نے کہاکہ مجھے جان بوجھ کر جبری ریٹائر کیاگیا جوکہ میرے ساتھ زیادتی ہے ہمارے پاس اصل لسٹ موجود ہے احمد نبی پٹوایر نے اپنی جبری ریٹائرمنٹ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اے سی آفس میں لسٹوں میں ردو بدل کرکے مجھے قربانی کابکرا بنایاگیا ہے کسان پیکج کے مدعی ملک عبدالمجید تھہیم ایڈووکیٹ نے بتلایا کہ وہ جلد ہی نیب اوروزیراعلیٰ کو اے سی جتوئی فراڈ کیاہے انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اورچیئرمین نیب کو اپیل کی ہے کہ وہ جتوئی تحصیل کاریکارڈ قبضہ میں کرلیں کیونکہ اے سی آفس جتوئی میں دوبارہ لسٹیں تیار ہورہی ہیں مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں