وکلاء سے ڈی سی جی تنازع،فریقین کی دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ کی درخواستیں

وکلاء سے ڈی سی جی تنازع،فریقین کی دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ کی درخواستیں

خان گڑھ ( نمائندہ پاکستان) وکلاء اے ڈی سی جی تنازع دونوں اطراف سے دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ کی درخواستیں تھانہ سٹی میں جمع ، وکلاء کی طر ف سے آج فل ڈے ہڑتال اور تحصیل کونسل کا پورا عملہ اور ایپکا کی طرف سے بھی آج ہڑتال کی کال دے دی گئی تفصیل کے مطابق گزشتہ روز (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

وکلاء اور اے ڈی سی جی کے درمیا ن ہونے والا تنازع میں ہوا تھا جس پردونوں اطراف سے تھانہ سٹی میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت کاروائی کے لیے درخواستیں دے دی گئی ہیں اے ڈی سی جی عبدالقادر شاہ نے درخواست میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز عبدالکریم لاشاری ایڈووکیٹ اپنے دیگر چار وکلاء کے ہمراہ میرے دفتر میں آئے اور اس اپیل کا فیصلہ جو ابھی زیر سماعت ہے کرنے کے لیے مجھ پر دباؤڈالا جس پر میں نے کہا کہ فیصلہ میرٹ کی بنیاد پر ہو گا جس پر وکلاء مشتعل ہو گئے انہوں نے میر ے ہاتھ سے قلم چھین کر مجھے کہا کہ آپ دفتر سے باہر نکل جائیں اور مجھ پر تشدد کرنا شروع کر دیا بعد ازاں اپنے دیگر ساتھیوں کو بھی بلا کر نہ صرف میری عدالت کے دروازے توڑ کر اندر گھس آئے اور مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا مجھے تین گھنٹے کمرے میں محبوس رکھا بعد ازاں پولیس کی مداخلت پر میری خلافی ہوئی جبکہ دوسری طر ف وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ سینئر وکیل اے ڈی سی جی کے پاس اپنے کیس کے سلسلہ میں گئے اور اے ڈی سی جی سے بات کی تو وہ اشتعال میں آئے اور گالی گلوچ دینا شروع کر دی جس پر وکلاء نے انہیں گالیاں دینے سے منع کیا تو وہ مشتعل اے ڈی سی جی نے دراز سے پسٹل نکال کر فائرکرنے کی کوشش کی دونوں طرف سے دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات کے اندراج کے لیے احتجاج کی کال دے دی گئی وکلاء نے آج فل ڈے ہڑتال کرنے کا اعلان کیا جبکہ دوسری طرف سے ٹی ایم اے کے تمام عملہ نے اور ایپکا کے تمام ملازمین نے بھی ہڑتال کی کال دے دی دوسری طر ف سے ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران اور سینئر وکلاء معاملے کو افہام و تفہیم حل کرنے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں ، قائم مقام ڈی پی او آصف انصاری نے کہا ہے کہ دونوں اطراف سے اندراج مقدمہ کے لیے درخواستیں موصول ہو گئی ہیں درخواستوں پر انصاف اور قانون کے تقاضے پورے کرتے ہوئے میرٹ پرکاروائی کی جائے گی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...