ملازمت کا جھانسہ دیکر2افراد نے یونیورسٹی طالبہ بے آبرو کردی

ملازمت کا جھانسہ دیکر2افراد نے یونیورسٹی طالبہ بے آبرو کردی

ملتان(کرائم رپورٹر)ملازمت کا جھانسہ دے کر بی زیڈ یو کی طالبہ کے ساتھ دو افراد نے بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا ،اور ویڈیو بنا کر ایک سال سے بلیک میل کرتے رہے سی پی او ملتان نے(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔۔تفصیل کے مطابق بی زیڈ کے علاقے کے رہائشی عبدالرزاق نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کی بھتیجی (ش) جو کہ بہا ء الدین زکریا یونیورسٹی میں فائنل ایئر کی طالبہ ہے اسے ملزمان عاطف اور شان نے ایک سال قبل ملازمت کا جھانسہ دے کر باڑہ مارکیٹ بلایا جہاں ایک مکان میں ملزما ن نے اسے بداخلاقی کا نشانہ اور ویڈیو بنا لی،گزشتہ ایک سال سے بلیک میل کر رہے ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کردی سی پی اوملتان نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتار ی کے احکامات جاری کردیے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...