گھریلو حالات سے دلبرداشتہ2بچوں کی مطلقہ ماں نے فائر مار کر خودکشی کرلی

گھریلو حالات سے دلبرداشتہ2بچوں کی مطلقہ ماں نے فائر مار کر خودکشی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوک سرور شہید(سپیشل رپورٹر) گھریلو حالات سے تنگ چوک سرور شہید کی رہائشی سمیرا بی بی نے پسٹل سے فائر مار کر خود کشی کر لی (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
تفصیل کے مطابق چوک سرور شہید چک نمبر 569/T.D.Aکی رہائشی سمیرا بی بی دختر محمد اسلم نے گھریلو حالات سے تنگ آکر اپنے آپ کو پسٹل سے گولی مار کر خودکشی کر لی جس سے سمیرا بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ،تھانہ سرور شہید پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر آر ایچ سی چوک سرور شہید میں لائے جسے بعد میں پوسٹمارٹم کے لیے کوٹ ادو ریفر کر دیا گیا ،پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق سمیرا بی بی دو بچوں کی ماں تھی جسے چندسال قبل طلاق ہوگئی تھی جس وہ ذہنی دباؤ کا شکار رہتی تھی اور والدین کے ساتھ رہائش پذیر تھی جس نے گزشتہ روز حالات سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
خودکشی