حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، علماء

حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، علماء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کبیروالا(نامہ نگار) ارض حرمین وشریفین مسلمانوں کی وحدت اور اتحاد کی علامت ہیں، دنیا بھر کے مسلمان’’ حرمین شریفین ‘‘ کا تحفظ کے لئے کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے،اسلام دشمن عالمی طاقتیں، اسلامی ممالک اور مسلمانوں کے درمیان نفرتوں کی خلیج پیدا کرنے کی گہری (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )
سازشوں پر عمل پیرا ہیں ،ملت اسلامیہ کا اتحادواتفاق وقت کی اہم ضرورت ہے،برہان ظفر وانی کی شہادت کے بعد کشمیر کی جدوجہد آزادی میں بھونچال آگیا ہے ،جو انڈیا کے غاصبانہ تسلط کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،ان خیالات کا پاکستان علماء کونسل ضلع خانیوال کے زیر اہتمام ’’تحفظ ارض حرمین وشریفین کانفرنس ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمدعباس اختر نے کیا ۔کانفرنس کے میزبان اورپاکستان علماء کونسل ضلع خانیوال کے صدر مولانامفتی عمر فاروق نے خطاب میں کہا کہ اسلام قوتوں پر یہ بات واضح ہے کہ جب تک پاکستان اور ترقی فوجی اعتبار سے اور سعودی عرب ودیگر عرب ممالک معاشی طور پر مستحکم ہیں ،ارض حرمین وشریفین کی حرمت اور سلامتی کے ساتھ کوئی کھیل کھیلا نہیں جاسکتا ،پاکستان علماء کونسل ملک بھر میں سیمینار،جلسوں اور کانفرنسوں کے ذریعے مسلمانوں کو ’’ارض حرمین شریفین ‘‘ کے خلاف ہونیوالی سازشوں کو بے نقاب کررہی ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ عالم اسلام بیدار ہو اور اپنے عسکری،فکری اور نظریاتی اتحاد پر توجہ دے ۔کانفرس سے علماء کرام اور عہدیدران مولاناخالد محمود ازہر،مولانا عبدالمالک صدیقی،مولانامحمد اقبال ساجد،پیر اظہار احمد شاہ کھگہ ،راؤ ناصر یامین ،پروفیسر شیخ محمد زوہیب،قاری اکرام اللہ خان،قاری جمیل احمد حصاروی،قاری طاہر شہزاد،قاری ادریس شاہدنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قابل غور بات یہ ہے کہ گزشتہ چند سالوں سے جس انداز سے اسلامی دنیا کے اندر دہشت گردی اور انتہا پسندی کو تقویت ملی ہے اور مسلم نوجوانوں کو جس طرح اسلام،جہاد اور قرآن کے نام پر یرغمال بنایا گیا ہے ،اس کے تدارک کے لئے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی جارہی ۔داعش نامی تنظیم اس قدر طاقت کی حامل کس طرح ہوگئی کہ وہ ارض حرمین شریفین کے امن سے بھی کھیلنے لگی ہے۔