واٹر پمپ اور ٹرین میں کرنٹ لگنے سے2افراد جاں بحق

واٹر پمپ اور ٹرین میں کرنٹ لگنے سے2افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکندر آباد،بھکر(نمائندہ پاکستان،نامہ نگار) 2 ا فر اد کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئے بھکر سے نامہ نگار کے مطابق سیاسی وسماجی شخصیت حاجی منصور احمد کے بھتیجے اور مقامی صحافی زاہد منظور (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )
کے کزن پچیس سالہ محمد کاشف گزشتہ روز صبح سویرے نہا رہے تھے کہ اچانک واٹر پمپ میں سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے .ان کی نمازجنازہ میں صحافی برادری ،تاجران ،سیاسی وسماجی شخصیات اور علاقہ بھر سے عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سکندر آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق کراچی سے ملتان آنیوالی زکر یا ایکسپریس میں کر نٹ لگنے سے راجہ رام کا رہائشی نوجوان ہلاک تفصیل کیمطابق امیر العابدین کالج کے ملک عمران ایڈوکیٹ کے بھائی 27سالہ ملک جاوید کراچی سے ملتان آنیوالی ذکریا ایکسپریس میں کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئے ملک عمران نے ہنگامی کا نفرنس سے خطاب کر تے ہوئے بتایا کہ ریلوے حکام نے کرنٹ لگنے پر کسی قسم کی مد د نہیں کی اور سکھر ریلوے اسٹیشن پر اتار دیا کہ ابھی متاثرہ نو جوان زندہ ہے اسے ہسپتال لے جاؤ مگر ہسپتال لے جانے پر ڈاکٹر نے بتایا کہ نوجوان آدھا گھنٹا پہلے ہلاک ہوچکا ہے مرحوم کے ساتھ سفر کر نیوالے نوجوان محمد قاسم نے بتایا کہ ٹرین ڈیوٹی سر انجام دینے والے الیکٹریشن نے اپنی غلطی تسلیم کی ملک عمران ایڈوکیٹ نے حکومت سے مذکورہ واقعہ کا فوری نوٹس لینے کا اور فوری کاروائی کر نے کا مطالبہ کیا ہے یادرہے کہ مرحوم معروف سیاسی و سماجی شخصیت تھے اور آئندہ ستمبر میں انکی شادی طے تھی ۔