میاں برادران سول ڈکیٹٹر کاکردار اداکررہے ہیں ، غلام فریدکوریجہ

میاں برادران سول ڈکیٹٹر کاکردار اداکررہے ہیں ، غلام فریدکوریجہ

مٹھن کوٹ(نامہ نگار)سرائیکستان قومی اتحاد کے زیر اہتمام سرائیکی رہنما ظفر لُنڈ کی قتل اور گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا ہ میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ایس کیو آئی کے سر براہ (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

خواجہ غلام فرید کوریجہ کی قیادت میں مظاہرہ کیا گیا اس مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ غلام فرید کوریجہ نے کہا کہ اس وقت پاکستان تحت لاہور کی آمریت قائم ہے۔ میاں برادران سول ڈکٹیٹر کا کردار ادا کررہے ہیں۔ سرائیکی رہنماء ظفر لُنڈ کا قتل بدترین آمریت ہے۔ 70سال سے چھوٹے صوبوں اور محکوم اقوام کو لاشوں کے تحفے مل رہے ہیں۔ پنجاب میں سرائیکیو ں کے بنیادی حقوق سلب ہیں۔ چھوٹے صوبوں کو احتساب کے نام پر دبایا جارہا ہے۔ وفاقی ادارے لاہور کے غلام ہیں۔ اسحاق ڈار کو احتساب بیورو کی طرف سے کلین چٹ پنجابی اسٹیبلشمنٹ کے ایماء4 پر دی گئی۔ پاکستان پر غالب پنابی اسٹیبلشمنٹ کے ظلم کے خلاف مظلوم اقوام کی جدو جہد جاری رہے گی۔ میاں برداران کے دور حکومت سے عوام تنگ آکر کرپشن کے خلاف کاروائی نہ ہوئی تو ترکی کے برعکس عوام راؤنڈ محلات کا گھیراؤ کریں گے۔ سرائیکیوں کی ٹارگٹ کلنگ تخت لاہور کے محلات میں رہنے والے شیشے کے گھروں کو پیغام ہے کہ اگر قاتل گرفتار نہ ہوئے تو سڑکیں بلاک کردیں گے۔ اس مظاہرے میں شعیب پنوار، اسحاق لغاری، منظور جتوئی نے بھی خطاب کیا اور حاجی قاسم ، رانا رفیق، ادریس بٹ ، سلیم جتوئی، اجمل جتوئی ، اجمل ملک سمیت کثیر تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر