ویلیوایشن ٹیبل کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے سے پنجاب بھر میں اراضی ٹرانسفر کا عمل معطل، حکومت کروڑوں کے ریونیو سے محروم

ویلیوایشن ٹیبل کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے سے پنجاب بھر میں اراضی ٹرانسفر کا ...

ملتان ( نمائندہ خصوصی ) وفاقی حکومت کی جانب سے حالیہ بجٹ میں پراپرٹی ٹرانسفر پر ٹیکسز کی شرح میں اضافہ کے اعلان اور اراضی کی قیمت کے تعین میں ایف بی آر کے کردار کے تعین کا (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

فیصلہ کیا گیا وفاقی حکومت کے اس اعلان کے بعد ملک بھر کے دیگر صوبوں کی طرح پنجاب میں پراپرٹی کی نئی ویلیوایشن ٹیبل کی تیاری پر کام روک دیا گیا ہے ویلیو ایشن ٹیبل کو نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کیوجہ سے پنجاب بھر میں اراضی ٹرانسفر کا عمل روک دیا گیا ہے ہزاروں سائلین انتہائی پریشانی کے عالم میں مارے مارے پھر رہے ہیں بتایا جاتا ہے ملتان ، بہاولپور ، ڈیرہ غازیخان کے ڈویژنز سے ہر ماہ پراپرٹی ٹیکس 30کروڑ روپے سے زائد ریونیو حاصل ہوتا ہے ۔ یہ ریونیو صرف اراضی رجسٹریشن کے وقت سرکاری خزانے میں جملے ہوتا اس میں اسٹام ڈیوٹی ، سی وی ٹی ، رجسٹری فیس ، ٹاؤن ٹیکس ، ایڈوانس ٹیکس شامل ہے اسی طرح مذکورہ ڈویژنز سے صوبائی حکومت کو ہر ماہ اراضی انتقالات پر بھی ہر ماہ کروڑوں روپے فیس وصول ہوتی ہے لیکن گزشتہ 16دنوں سے سرکاری خزانے میں ایک روپیہ بھی جمع نہیں ہوا ۔ جبکہ ٹاؤن زکو منتقلی جائیداد پر عائد ٹیکس کی مد میں بھی ریکوری زیرو ہے معلوم ہوا ہے ۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ایف بی آر اراضی کی قیمت کے تعین میں اپنا کردار چاہتا ہے اور اپنی علیحدہ ویلیوالیشن ٹیبل متعارف کروانا چاہتا ہے صوبائی حکومت اور بورڈ آف ریونیو پنجاب ، سندھ ، بلوچستان اور کے پی کے نہ تو ایف بی آر کی اس تجویز سے متفق ہیں اور نہ ہی ملک بھر کے چاروں صوبے ایف بی آر کا نئی ویلیوایشن ٹیبل میں کوئی کردار قبول کرنے کے موڈ میں ہیں ۔ اس صورتحال میں ملک بھر کے دیگر صوبوں کیطرح پنجاب کے ڈسٹرکٹ کلیکٹرز ویلیوایشن ٹیبل کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے میں لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں ہر ضلع کا ڈی سی او صوبائی حکومت اور بورڈ آف ریونیو کیطرف دیکھ رہا ہے ۔ تاکہ نئی گائیڈ لائن مل سکے لیکن 17روز سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود صوبائی حکومت اور بورڈ آف ریونیو کی جانب سے کوئی گائیڈ لائن نہیں مل سکی نئے ٹیکسیز کا شیڈول جاری نہ ہونے کیوجہ سے پنجاب بھر میں پراپرٹی کی خریدوفروخت کا عمل مکمل طور پر رک چکا ہے مجبوری کے عالم میں اراضی فروخت کرنے والے مڈل مین کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں مڈل مین ان کی اراضی اونے پونے خرید کر ان کی مجبوری سے فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...