بجلی بندش دورانیہ 18گھنٹے سے متجاوز، ملتان شہر میں گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا

بجلی بندش دورانیہ 18گھنٹے سے متجاوز، ملتان شہر میں گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھم ...

ملتان،میلسی،بہاولپور، خانقاہ شریف،صادق آباد،(سٹاف رپورٹر،خبرنگار خصوصی،نمائندگان)جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بدترین بندش ملتان شہر میں گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا تفصیل کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

ہے ‘ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 19گھنٹے برقرار رہا‘ نواحی علاقوں میں صورتحال بدترین رہی ‘ہائی لائن لاسز والے فیڈرز کے علاقوں میں شدید ترین لوڈشیڈنگ کی گئی جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ‘ مختلف علاقوں میں عوام نے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ‘دوسری جانب ٹرپنگ اور وولٹیج کی کمی کا سلسلہ بھی جاری رہا جس نے عوام کو اذیت میں مبتلا کئے رکھا۔شہریوں نے و فا قی وزیر سے مطا لبہ کیا ہے کہ ان لو گو ں کے خلا ف کا روائی کی جائے اور ان کو سزا دی جا ئے ۔ انہو ں نے کہا کہ گیس بندش کی وجہ سے شہر یوں کو لکڑیاں جلا کر گزر اوقات کرنا پڑتاہے ،دن اور رات میں کسی وقت بھی گیس کی سپلائی منقطع کردی جاتی ہے ، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے، شہر کے مختلف علاقوں گجرکھڈا،کینٹ۔گھنٹہ گھر،،ڈبل پھا ٹک،و لائیت آبادشالیمار کالونی‘ ایم ڈی اے چوک‘ پرانا شجاع آباد روڈ‘ معصوم شاہ روڈ‘ جلیل آباد‘ شریف پورہ‘ ممتاز آباد حسن آباد گیٹ نمبر 1اور 2‘ قیصر آباد‘ قذافی چوک‘ پیراں غائب روڈ‘ سمیجہ آباد‘ مدنی چوک‘ گلشن مارکیٹ‘ شاہ رکن عالم‘ حسن پروانہ،حرم گیٹ،دہلی گیٹ ،پاک گیٹ ،لو ہاری گیٹ،منظور آباد۔ سمیت شہر کے اندرون و بیرون علا قوں میں رات 9بجے کے بعد کسی وقت بھی گیس کی سپلائی منقطع کردی جاتی ہے جبکہ چند ایک جگہوں پر گیس کی سپلائی تو بحال ہوتی ہے مگر اتنی گیس بھی نہیں ہوتی کہ کچھ بھی پکا یا جا سکے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔ انکا کہنا ہے کہ بااثر افراد نے غیر قانونی طریقہ سے گیس کے حصول کیلئے کمپریسرز لگا رکھے ہیں جس کی وجہ سے عام شہریوں کو ہر وقت گیس پریشر میں کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، جبکہ سردیوں میں گیس کا استعمال گرمیوں کی نسبت کی گناہ زیادہ ہوتا ہے مگر گیس احکام سردیوں اور گرمیوں میں یکسا ں لوڈ شیڈنگ کر رہے ہیں جس کا صاف مطلب ہے کہ ملک میں گیس میں کوئی کمی نہیں بلکہ سوئی گیس حکام نے ملک میں مصنوعی بحران پیدا کیا ہو اہے ۔میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کوپسینے میں شرابورکردیاجس کی وجہ سے سانس کے مریضوں کوپریشانی کاسامنارہابجلی کی لوڈشیڈنگ سے کاروباری بھی متاثرہوئے اورصفتی پسینے کاسانس بھی اکھڑناشروع ہوگیاصفتی اورکھیت مزدوروں کوبھی شدید پریشانی کاسامناکرناپڑابجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے پینے کے پانی کابھی بحران پیداہوگیاجس کی وجہ سے خانہ داری اموربھی متاثرہوئے ۔بہاولپور سے سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق بہاولپورمیں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکلوادیں فورس لوڈشیڈنگ سے دوہرے عذاب کاسامنا لوڈشیڈنگ کادوراینہ18 گھنٹے تک جاپہنچا عوامی نمائندے اذیت ناک صورتحال پرآواز بلندکریں بہاولپورمیں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے ہرگھنٹے بعددوگھنٹے کیلئے بجلی بندکردی جاتی ہے اوریہ سلسلہ دن اوررات کے اوقات میں جاری رہتاہے اس کے علاوہ بہاولپورمیں کئی کئی گھنٹے کی فورس لوڈشیڈنگ بھی کی جارہی ہے نیشنل گرڈ سے بہاولپورکی بجلی بندکردی جاتی ہے اوربجلی کی بندش کایہ وقفہ کبھی دوتوکبھی چارچار گھنٹوں پرمحیط ہوتاہے جس سے شدیدگرمی میں بہاولپورکے شہریوں کواذیت میں مبتلاکررکھاہے میپکوحکام فورس لوڈشیڈنگ کے سامنے اپنی بے بسی کااظہارکرتے ہیں اس صورتحال سے بہاولپورمیں کاروبارتباہ ہوچکے ہیں شدیدگرمی اورحبس میں لوگوں کوپینے کاپانی تک نہیں ملتا لوگ کھانابھی نہیں پکاسکتے ۔خانقاہ شریف سے سٹی رپورٹر کے مطابق بجلی کی بندش کا دورانیہ 12گھنٹے سے بھی تجاوز کرگیا ، زائد لوڈ شیڈنگ کیلئے فیدرز کی بحالی و مرمت بریک ڈاؤن ، لوڈ منیجمنت کا سہارہ لیا جانے لگا مسا فر خانہ فیدرز پر غیر اعلانیہ لود شیدنگ جاری ایس ڈی او وپدا نے برف کے کارخانون سے ڈیلنگ کرکے بجلی ان کو دینے لگا ۔صادق آباد سے تحصیل رپورٹر کے مطابق رئیس غلام نبی کوبھر ، رئیس غلام مصطفی کوبھر، ظہور احمد ، محمد شفیق، ارشد کوبھر ، دائم کوبھر نے ایک سروے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل چاچڑاں میں 18 سے20 گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ سے کاروبار ٹھپ اور شدید گرمی حبس کی وجہ سے لوگ بیما ر ہونے لگے بچے ،بڑے ، بوڑھے ، بیما ر سب پریشان جبکہ فیڈر ماہی چوک کے واپڈا ملازم مظہر شاہ کو پیسے دو تو بجلی بستی چاچڑاں میں آئے گی ورنہ اسطرح بجلی کے بغیر تڑپتے رہو۔

مزید : ملتان صفحہ آخر