حادثات میں 8افراد، نہر میں نہاتا 10سالہ لڑکا جاں بحق، گھریلو تنازع پر نوجوان پھندے سے جھول گیا

حادثات میں 8افراد، نہر میں نہاتا 10سالہ لڑکا جاں بحق، گھریلو تنازع پر نوجوان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفر گڑھ ‘ بستی ملوک ‘ دو کوٹہ ‘ میلسی ‘ رحیم یار خان ‘ فتح پور ‘ صادق آباد ( نمائندگان ) مختلف حادثات میں 8افراد جاں بحق ‘ گھریلو تنازع پر نوجوان پھندے سے جھول گیا مظفرگڑھ سے نامہ نگار کے مطابق خان گڑھ کا رہائشی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق۔محلہ النگ خان گڑھ کا رہائشی حاجی چراغ علی پور بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گیا مرحوم کی قل خوانی مسجد محمدیہ خان گڑھ میں ادا کی گئی۔بستی ملوک سے نمائندہ پاکستان کے مطابق اڈا لاڑ پر ٹرالر کی ٹکر سے چنگ چی رکشہ نمبر2381MNPمیں سوار 2افراد موقع پر ہلاک جبکہ ایک سوار سمیت 2افراد شدید زخمی جن کو ریسکیو 1122کے زریعہ نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا جابحق ہونے والوں میں محمد عرفان اور ثناء اللہ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں نسرین بی بی اور جاوید ہیں بستی ملوک پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرالر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا اور کاروائی شروع کر دی ۔ دو کوٹہ سے نامہ نگا رکے مطابق وکوٹہ سے مترو کو جانے والے لنک روڈ پر دو موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث آپس میں آمنے سامنے ٹکرا گئے جس سے موضع ماڑی مترو کا رہائشی غلام شبیر آرائیں اور سکنہ 184/WBکی رہائشی 9سالہ بچی صائمہ بی بی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ محمد سلطان کی دو نو ں ٹانگیں ٹوٹ گئیں اور اس کی رشتے دار دو خواتین حلیمہ بی بی ، زرینہ بی بی اور ایک چھوٹی بچی شدید زخمی ہو گئی حلیمہ بی بی بد ستور 36گھنٹوں سے مسلسل بے ہوش ہیں جن کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ۔ میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق اڈاہری چندکا رہائشی آئل ٹینکر ڈرائیورمحمدحبیب چوہان کراچی سے آئل لوڈ کرکے ملتان آرہاتھا کہ اونگھ آنے پرحیدرآباد کے قریب آئل ٹینکربے قابو ہوکر نہرمیں جاگراجس کے نتیجہ میں ڈرائیورمحمدحبیب چوہان موقع پرہی جاں بحق ہوگیا بتایا گیا ہے کہ متوفی چار بچوں کا باپ تھا جس کی میت کوگذشتہ روزاس کے گھرلایا گیا۔ رحیم یار خان سے بیورو نیوز کے مطابق مڈ گانمن کے رہائشی پریم چند نے پولیس کو اطلاع دی کہ نامعلوم ٹریکٹر ٹرالی جوکہ ڈرائیور تیزرفتاری و غفلت لاپرواہی سے چلا رہا تھا نے اس کے بھائی کو ٹکر دے ماری جوکہ زخمی ہوکر جان بحق ہوگیا ہے پولیس نے پریم چند کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے کا رروائی شروع کردی ہے۔ فتح پور سے سٹی رپورٹر کے مطابق ٹیل انڈس تا 48ہیڈ سڑک جو گزشتہ کئی سا لو ں سے ٹو ٹ پھو ٹ کا شکا ر اور گہر ے گڑھے پڑ گئے ہیں جس کی وجہ سے آئے رو ز حا دثا ت معمو ل بن گئے ہیں چک 90/TDAکا رہا ئشی رضا علی حجا م اپنے مو ٹر سا ئیکل پر سوا ر گھر سے کرو ڑ جا رہا تھا کہ ٹریکٹر ٹرالی سے کرا سنگ کے دورا ن گڑھے میں گر کر شدید زخمی ہو گیا اور ڈی ایچ کیو لیہ منتقلی کے دورا ن جا ں بحق ہو گیا ۔اہل علا قہ نے صوبا ئی و ضلعی حکو مت کی بے حسی کے خلا ف شدید احتجا ج کرتے ہو ئے مطا لبہ کیا ہے کہ سڑک کو جلد از جلد مرمت کیا جا ئے تا کہ مذید حا دثا ت سے بچا جا سکے۔صادق آباد سے تحصیل رپورٹر کے مطابق گڈو بیراج سے نکلنے والے بی ایس فیڈر کنیال میں نہتے ہوئے دشتی محلہ گڈو کا رہائشی 10 سالہ نواجون فیض دشتی جاں بحق ہوگیا علاقہ کی مدد سے لا ش کو 1گھنٹے بعد کنیال سے نکال لیاگیاجبکہ لا ش گھر پہنچے پر والدین میں کہر ام مچ گیا ۔رحیم یار خان سے بیورو نیوز کے مطابق موضع محمد ڈاہا کارہائشی22سالہ نوجوان محمداسماعیل جس کا گھر میں تنازعہ چلا آرہاتھاگزشتہ روز دلبرداشتہ ہوکر کمرے میں گیا اور چھت والے پنکھے کے ذریعے گلے میں پھندہ ڈال کر جھول گیا اور جان بحق ہوگیا اہل خانہ نے علم ہونے پر مقامی پولیس کو اطلا ع دی پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔