وزیراعظم نوازشریف آج اسلام آباد میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے
اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف (آج) پیر کو اسلام آباد آئیں گے اور آپریشن کے بعد ایک بار پھر وزیراعظم ہاؤس سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف (آج) پیر کو اسلام آباد آئیں گے اور آپریشن کے بعد ایک بار پھر وزیراعظم ہاؤس میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف برطانیہ سے کامیاب علاج کے بعد لاہور پہنچے تھے اور وہاں سے ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھال رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اب مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں اور وزیراعظم ہاؤس سے اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں گے