چارسدہ،کار نہر میں گرنے سے چار افراد جاں بحق

چارسدہ،کار نہر میں گرنے سے چار افراد جاں بحق

چارسدہ (آئی این پی ) چارسدہ میں کار نہر اپر سوات میں گر گئی ، حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ امیر آباد شاخ نمبر چھ کے مقام پر تیز رفتار کار سڑک پر پھسلن کے باعث نہر اپر سوات میں گر گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کے بعد مقامی افراد بڑی تعداد میں جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت چاروں لاشوں کو نکال کر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ، جاں بحق افراد علی شاہ قلعہ شیرپاؤ کے رہائشی تھے۔ جاں بحق افراد میں دو کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...