وزارت داخلہ نے آزاد کشمیر الیکشن میں سکیورٹی کیلئے فوج کو آرٹیکل245کے تحت اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

وزارت داخلہ نے آزاد کشمیر الیکشن میں سکیورٹی کیلئے فوج کو آرٹیکل245کے تحت ...

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)وزارتِ داخلہ نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے الیکشن میں سیکیورٹی اور امنِ عامہ کی نگرانی کے لئے فوج کو آرٹیکل 245کے تحت اختیارات دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔آزادکشمیر الیکشن کے لئے فوج کی خدمات کی ریکوزیشن آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر نے وزارتِ داخلہ کو کی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومتِ آزاد کشمیر، حکومتِ پنجاب، حکومتِ بلوچستان اور گلگت بلتستان کی حکومت نے بھی اپنے اپنے علاقوں میں اس درخواست کی توثیق کی تھی ترجمان وزارت داخلہ کا اس حوالے سے مذید کہنا تھا کہ حکومتِ سندھ اور خیبر پختونخواہ کی حکومت نے الیکشن میں فوج کی تعیناتی سے انکار کیا تھا۔ یہ ممکن نہیں کہ آزاد کشمیر کے الیکشن کی خاطر کچھ علاقوں میں فوج تعینات کی جائے اور کچھ میں نہیں پورے پاکستان اور آزاد کشمیر میں ایک ہی پالیسی پر عمل درآمد اس لئے بھی ضروری ہے کہ سندھ اور خیبر پختونخواہ کی حکمران جماعتیں خود آزاد کشمیر الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ یہ پیغام صرف آزاد کشمیر کے لئے ہی نہیں پاکستان کے لئے بھی انتہائی اہم ہے کہ کشمیر کے الیکشن شفاف اور غیر متنازعہ ہوں۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...