پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 4.4ریکارڈ کی گئی

پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 4.4ریکارڈ کی گئی

لاہور(خصوصی رپورٹ ) پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور، شیخوپورہ، گجرانوالہ، رینالہ خورد، ننکانہ صاحب، قصور ،حافظ آباد ،بہاولپور، سانگلہ ہل، عارف والا، کامونکی، پتوکی، پاکپتن، اوکاڑہ، دیپالپور، نارنگ منڈی اور بورے والا سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کے بعد لوگ خوف و ہراس کے باعث اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز لاہور کے جنوب مغرب میں 37 کلو میٹر دور تھا جب کہ زمین میں اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...