راولپنڈی ،موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکار جاں بحق

راولپنڈی ،موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکار جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (جنرل رپورٹر)راولپنڈی پولیس کے دو ملازمین دوران ڈیوٹی ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں محافظ سکواڈ کے اہلکار دوران گشت پشاور روڈ نزد کوہ نور مل موجود تھے کہ تقریباً3:45بجے صبح ایک موٹر سائیکل بدوں نمبر ہنڈا 125جس پر دو اشخاص سوار تھے جن کو مشکو ک جان کر روکا تو موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے پولیس ملازمان پر پستول سے فائرنگ شروع کر دی ۔جس سے نادر خان ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل عمران اور ایک راہ گیر زخمی ہو گئے جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے ۔ ملزم نے پولیس ملازمان پر فائرنگ کے بعد فرار ہونے کے لیے روڈ کراس کرنے کی کوشش کی تو ہائی ایس گاڑی کی ٹکر سے مضروب ہو کر جاں بحق ہوگیا ۔ شہید پولیس ملازمین کی نماز جنازہ پولیس لائن نمبر 1میں دن 2بجے ادا کی گئی ۔ جس میں آر پی او راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان راجہ ، ایس پی ہیڈ کوارٹر امیر عبد اللہ اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی ۔ شہدا کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔