بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں قتل عام سے روکا جائے ،رحمن ملک

بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں قتل عام سے روکا جائے ،رحمن ملک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما رحمن ملک نے اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کمشنر کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں قتل عام سے روکا جائے اور انسانی حقوق کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے ۔پاکستان پیپلزپارٹی اوورسیز کے صدر سینیٹر رحمن ملک نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پچاس سے زائد بے گناہ افراد مارے جا چکے ہیں مگر انسانی حقوق کے ادارے کو کوئی پرواہ ہی نہیں ہے بھارت کو معصوم کشمیریوں کے قتل عام سے روکا جائے ۔ رحمن ملک نے مطالبہ کیا کہ انسانی حقوق کا ہائی کمیشن بھارت میں معصوم اور بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام پر کمیشن تشکیل دے کشمیریوں پر ظلم بھارت کا وطیرہ بن چکاہے اور اقوام متحدہ کی خاموشی پریشان کن ہیرحمن ملک نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری واحد قائد ہے جو کشمیریوں پر ظلم کیخلاف آواز اٹھا رہے ہیں ۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...