تربیتی مشقوں کا جانسہ دے کر حکومت تختہ الٹانے کیلئے لے جایا گیا ،گرفتار ترک فوجی اہلکار

تربیتی مشقوں کا جانسہ دے کر حکومت تختہ الٹانے کیلئے لے جایا گیا ،گرفتار ترک ...

انقرہ(آن لائن) ترکی میں فوجی بغاوت کے دوران گرفتار ہونے والے فوجی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ حکومت کا تختہ الٹنے کی کارروائی کو فوج کی تربیتی مشق سمجھ کر اس میں حصہ لیا تھا۔روسی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکام کوشش کے دوران گرفتار ہونے والے فوجی اہلکاروں نے دوران تفتیش اس بات کا انکشاف کیا کہ انہیں اس بات کسی صورت اندازہ نہیں تھا کہ یہ تمام کارروائی جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے کی جارہی ہے، وہ سمجھے تھے کہ یہ سب فوجی تربیتی مشق کا حصہ ہے تاہم جب عوام نے ٹینکوں پر چڑھنا شروع کیا تب انہیں تمام کارروائی کا مقصد سمجھ میں آیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول