ویزا شرائط ،پاک افغان بارڈر پر آنے جانیوالوں کی تعداد سینکڑوں تک رہ گئی

ویزا شرائط ،پاک افغان بارڈر پر آنے جانیوالوں کی تعداد سینکڑوں تک رہ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ) پاک افغان سرحد طورخم پر ویزا شرائط عائد کرنے کے بعد آنے جانے والوں کی تعداد سینکڑوں تک رہ گئی ہے ،افغان مہاجرین کو نادرا کی طرف سے دئیے گئے راہدری پاس کیلئے بھی دراخوستیں انتہائی کم ہو گئی ہیں،دونوں طرف کسٹم کلئیرنس ایجنٹس کیلئے بارڈرپاس جاری کئے جائیں گے،کسٹم کلیئر نس ذرائع۔ پاک افغان سرحد طورخم پر کچھ عرصہ پہلے ہزاروں کی تعداد میں لوگ آتے جاتے تھے لیکن اب دونوں ملکوں کے اعلیٰ حکام کی طرف سے ویزا شرائط عائد کرنے کے بعد آنے جانے والوں کی تعدا د انتہائی کم گئی ہے تقریباً اب روزانہ پندرہ سولوگ طورخم سرحد پر آتے جاتے ہیں جسکی وجہ سے طورخم میں ٹرانسپورٹروں سمیت دیگر کاکاروبار شدید متاثر ہو چکاہے جبکہ طورخم پر قائم نادرا سنٹر جو افغانیوں کو راہدری پاس ایشو کرتا تھا اور اب تک تقریباً آٹھ مہینوں میں ہزاروں افغان مہاجرین کو راہدری پاس ایشو کئے جاچکے ہیں لیکن اب درخواست دینے والوں کی تعداد میں ریکارڈ کمی آگئی ہے اس سے پہلے روزانہ تقریباً 350افغان مہاجرین راہداری پاس کیلئے درخواستیں جمع کرتے تھے لیکن اب روزانہ تقریباً صرف 35افغان مہاجرین درخواستیں جمع کر تے ہیں جبکہ طورخم سر حد پر ٹرانسپورٹروں کیلئے بھی پاسپورٹ ویزا حاصل کرنے کیلئے 31جولائی تک کاوقت دیا گیا ہے اس کے بعد کسی ڈرائیور اور کنڈکٹرکو پاکستان داخل ہونے کی اجازات نہیں ہو گی بلکہ پاسپورٹ ویزا نہ ہونے کی صورت میں دس ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ طورخم سرحد پر دونوں طرف کسٹم کلیئر نس ایجنٹس کو بھی پاسپورٹ ویزا کے بغیر آنے جانے کی اجازت نہیں تھی جسکی وجہ سے دونوں ا طراف دواور تین دن تک گاڑیاں رک گئیں تھیں لیکن اب دونوں ملکوں کے کلیئر نس ایجنٹس کو بارڈر پاس ایشو کئے جائیں گے تاکہ کلیئر نس میں کوئی مشکل پیش نہ آسکیں طورخم سر حد پر آنے جانے والوں کی تعداد میں کمی سے طورخم میں ٹرانسپوٹروں سمیت ریسٹورنٹس اور دوسرے تاجر شدید متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہتھ گاڑیاں چلانے اور چھوٹے کاروبار کرنے والوں کا کام بھی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے جسکی وجہ سے عام لوگوں سمیت تاجر برادری بھی شدید پریشانی سے دوچار ہیں