پروفیسر محمد شیر خان کی وزیراعلی پرویز خٹک سے ملاقات

پروفیسر محمد شیر خان کی وزیراعلی پرویز خٹک سے ملاقات

پشاور(پاکستان نیوز)سابقہ ڈائریکٹر ارنم اور آر ایم آئی حیات آباد کے پروفیسر ڈاکٹر شیر محمد خان نے اپنی کتاب (In persuit of knowledge) وزیراعلیٰ کو پیش کر دی۔ ڈاکٹر شیر محمد خان نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے ملاقات کی اور اپنی کتاب پیش کی۔ صوبائی اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر ڈاکٹر مہر تاج روغانی بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر شیر محمد خان 1974میں انگلینڈ سے نیو کلیئر میڈیسن اور جنرل میڈیسن میں تعلیم مکمل کرکے وطن واپس آئے جہاں انہوں نے تھایئرائڈ کی انوسٹی گیشن اور علاج شروع کیا۔ ڈاکٹر شیر محمد خان ارنم کے ڈائریکٹراور ہلال احمر کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں جبکہ اس وقت آر ایم آئی حیات آباد میں پروفیسر آف تھائرائیڈ، نیو کلیئر میڈیسن اور کینسر میڈیسن خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...