چارسدہ ،گاڑی نہر ا پر سوات میں گر گئی ،5افرد جاں بحق

چارسدہ ،گاڑی نہر ا پر سوات میں گر گئی ،5افرد جاں بحق

چارسدہ (بیورو رپورٹ)شاخ نمبر 6میں موٹر کار سوات نہر میں گر گئی ایک ہی خاندان کے چار افراد سمیت پانچ افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ۔جاں بحق ہو نے والوں میں میڑک کے دو طالب بھی شامل ہیں۔ سبزی منڈی میں نامعلوم وجو ہات کی بناء پر نویں جماعت کے طالب علم نے اپنے طالب علم دوست کو قتل کر دیا ۔ تنگی میں چچا زاد بھائی نے میکے آئی ہوئی چچا زاد بہن کو قتل کر دیا ۔ ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ خانمائی کے حدود شاخ نمبر 6 کے مقام اپر سوات نہر میں موٹر کار گر کر ڈوب گئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے جن میں ایک ہی خاندان کے چار افراد بھی شامل ہیں جو�آپس میں ماموں بھانجھے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد لکڑ یوں کا روبار کر تے تھے اور ہفتہ اور اتوار کے درمیانی شب لکڑیوں کا ٹرک لوڈ کرکے واپس گھر جار ہے تھے کہ شاخ نمبر 6کے قریب ان کی گاڑی اچانک اپر سوات نہر میں گر کر ڈوب گئی ۔ اہل علاقہ نے مساجد میں اعلانات کرکے امدادی سرگرمیاں شروع کر کے پولیس کی مدد سے نعشوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں قانونی کاروائی کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالے کیا گیا ۔ جاں بحق ہونے والوں میں دسویں جماعت کے دو طالب علم ایام اور سمیع اللہ بھی شامل ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والے دیگر افراد میں ساز محمد ،سلمان اور وحید گل شامل ہیں۔ افسوسناک واقعہ کے بعدپورے علاقے میں کہرام مچ گیا۔بعد ازاں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی اجتماعی نماز جنازہ حاجی آباد عمر زئی جبکہ سلمان نامی نوجوان کی نماز جنازہ شیر پاؤ میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ۔ دوسرے واقعہ میں تھانہ پڑانگ کے حدود سبزی منڈ ی میں مبینہ ملزم مسرور عالم ولد اصغر علی نے فائرنگ کرکے اپنے دوست دواؤد ولد حسن خان کو قتل کر دیا ۔ ملزم اور مقتول آپس میں قریبی دوست تھے اور دونوں نویں جماعت کے طالب علم تھے ۔ ایک او ر واقعہ میں تھانہ تھانہ تنگی کے حدود میں مسماۃ لیلی زوجہ گل نبی جو سسرال سے ناراض ہو کر میکے آئی ہوئی تھی کو چچا زاد بھائی حسن ولد شیر محمد نے گھر کے اندر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ مقتولہ کے شوہر قتل ، اقدام قتل کے جرم میں جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں جبکہ مقتولہ کے والدہ کے حوالے سے بھی معلوم ہو ا ہے کہ وہ بھی غیرطبعی موت مری تھی۔ پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول