محکمہ جنگلات کے رینج آفیسر سمیت چار ملازمین کے خلاف دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج
ڈیر ہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)کینٹ پولیس نے موضع دھپ چپک میں محکمہ جنگلات کی طرف سے بلین ٹری پراجیکٹ کے تحت لگائے جانیوالے پودوں کے تنازعے پر کینٹ پولیس نے متاثرہ شخص کی رپورٹ پر محکمہ جنگلات کے رینج آفیسر سمیت چار ملازمین کے خلاف دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرلیا ،رپورٹ کندہ نے چودہ کنال سرکاری اراضی پر لگائے جانے والوں پودوں کو نقصان پہنچانے کے علاوہ محکمہ جنگلات کے اہل کاروں کو دھکمیاں دیں کینٹ پولیس نے ہمارے درخواست پر عمل کرنے کی بجائے قابض شخص کا ساتھ دے کر نا انصافی کی ہے ۔ لاگ آفیسر محکمہ جنگلات عبدالتواب مروت ۔تفصیلات کے مطابق رب نواز ولد شہباز سکنہ جھوک اوبھچڑ نے506/34ppcکے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ موضع دھپ چپک میں اس کی ملکیت اراضی میں محکمہ جنگلات میں پودے لگانے کی کوشش کی میرے منع کرنے پر محکمہ جنگلات کے رینج آفیسر نجیب اللہ ، گارڈ فاروق ،رزاق چوکیدار اور رحمت اللہ چوکیدار نے میرے اوپر پستول نکالے اور مجھے دھمکیاں دیں اور ذدوکوب کیا ۔دوسری جانب محکمہ جنگلات کے لاگ آفیسر عبدالتواب مروت نے اس واقعہ کے حوالے سے محکمہ جنگلات کی طرف سے موقف دیتے ہوئے بتایا کہ ربنواز نامی شخص نے سرکاری چود ہ کنال اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے ۔ یہ اراضی سرکاری ہے محکمہ جنگلات نے اس اراضی پر پودے لگائے جس کو اس شخص نے نقصان پہنچایا اور اہلکاروں کو دھمکیاں دیں اس حوالے سے محکمہ جنگلات نے مذکورہ ربنواز کیخلاف قانونی کاروائی کیلئے تھانہ کینٹ میں درخواست دیں لیکن ہماری درخواست پر عمل کرنے کی بجائے کینٹ پولیس نے ہمارے اہل کاروں کے خلاف ناجائز مقدمہ درج کیا ۔ ڈی پی او ڈیرہ یاسرآفریدی اس حوالے سے فوری انکوائری کرکے ربنواز نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کرائیں جبکہ ہمارے اہلکاروں کے خلاف درج مقدمہ ختم کیا جائے ۔