جامعہ عثمانیہ فیض القرآن ساولڈھیر میں دستار بندی کی تقریب

جامعہ عثمانیہ فیض القرآن ساولڈھیر میں دستار بندی کی تقریب

بخشالی (نمائندہ پاکستان) جامعہ عثمانیہ فیض القرآن ساولڈھیر میں دستار بندی کی پُرنور محفل کا انعقاد، مولانا عبدالقیوم حقانی و مولانا مبارک احمد کی خصوصی شرکت، تفصیلات کے مطابق جامعہ عثمانیہ فیض القرآن ساولڈھیر سے فارغ ہونے والے طالب علموں کی دستار بندی کی پُرنور محفل گزشتہ روز منعقد ہوئی جس میں نامور عالم دین مولانا عبدالقیوم حقانی اور مولانا مبارک احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی، جبکہ ڈسٹرک کونسلر مولانا عرفان اللہ، مولانا ارسلاء خان،مولانا قیاص گل ناصر اورمولانا عارف وہاب نے بھی محفل میں شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ مدرسے اسلام کا قلعہ ہیں ان کے خلاف سازشیں کرنے والے اپنے ایمان دنیا و آخرت دونوں میں ذلیل و رسواء ہوں گے، انہوں نے کہا کہ مدارس و جامعات سے فارغ ہونے والے طلباء دنیا بھر میں اسلام کے پرچار کے لئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں جس کی بدولت دنیا بھر میں اسلام تیزی سے پھیل رہا ہے اور غیر مسلم جوق در جوق دئراہ اسلام میں داخل ہو کر اپنی زندگیاں بامقصد اور پر سکون بنا رہے مقررین نے کشمیر میں ہندستانی فوج کی طرف سے نہتی کشمیری عوام پر تشدد اور فائرنگ کی شدید الفاظ میں مزمت کی اور حکومت پاکستان سے کشمیری عوام کے حق خودداریت کے لئے عملی جدو جہد کا مطالبہ کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر