جماعۃ الدعوۃ کا قافلہ یکجہتی کشمیر کارواں میں شرکت کے لیے لاہور روانہ

جماعۃ الدعوۃ کا قافلہ یکجہتی کشمیر کارواں میں شرکت کے لیے لاہور روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعۃ الدعوۃ کراچی کا بڑا قافلہ یکجہتی کشمیر کارواں میں شرکت کے لیے لاہور روانہ ہوگیا۔ 19 جولائی کو مسجد شہداء لاہور سے عظیم الشان کارواں نکالا جائے گا، جو 20 جولائی کو اسلام آباد پہنچے گا، جہاں ایک بڑا جلسہ عام منعقد ہوگا۔ جس میں ملک بھر کی سیاسی، مذہبی و کشمیر ی قیادت سمیت تما م شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شریک ہوں گی۔ مرکز تقویٰ گلشن اقبال سے روانہ ہونے والا قافلہ آج 18 جولائی کو لاہور پہنچے گا۔ قافلے میں شہر بھر سے جماعۃ الدعوۃ کے ذمے داران و کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہیں۔ جس کی قیادت جماعۃ الدعوۃ کے ضلعی مسؤلین کر رہے ہیں۔ جماعۃ الدعوۃ کراچی کے مسؤل ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا ہے کہ مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بدترین بھارتی مظالم کے خلاف رائے عامہ کی ہمواری کے لیے جماعۃ الدعوۃ کی تحریک جاری ہے۔ کشمیریوں سے ہمارا رشتہ کلمہ طیبہ کی نسبت سے استوار ہے۔ پاکستانی قوم مشکل کی اس گھڑی میں اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعۃ الدعوۃ ملک گیر سطح پر تحریک چلاکر کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف رائے عامہ ہموار کر رہی ہے۔ حکومت بھی بیانات سے آگے نکل کر کشمیری مسلمانوں کی پشتیبان بنے اور مقبوضہ وادی میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا راستہ روکے۔