حکومت کو ھاٹ کی ترقی اور عوام کی خوشحالی میں گہری دلچسپی رکھتی ہے :ضیاء اللہ بنگش

حکومت کو ھاٹ کی ترقی اور عوام کی خوشحالی میں گہری دلچسپی رکھتی ہے :ضیاء اللہ ...

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت ضلع کوھاٹ کی ترقی اور عوام کی خوشحالی میں گہری دلچسپی رکھتی ہے 2013 کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ہوں یا پھر بلدیاتی انتخابات کوھاٹ کی عوام نے پاکستان تحریک انصاف کے منشور کو پذیرائی بخشتے ہوئے بھرپور کامیابی دلوائی پانچ جون کو عمران خان کے جلسے نے ثابت کر دیا ہے کہ کوھاٹ تحریک انصاف کا گڑھ ہے ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ بنگش نے حلقہ 37 کے علاقہ گمبٹ میں جنازہ گاہ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد علاقہ عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ گمبٹ کی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ گمبٹ کو تحصیل کا درجہ دیا جائے تاکہ یہ علاقے مزید ترقی کر سکیں الحمد اللہ خیبر پختونخوا کے درویش وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے گمبٹ کو تحصیل کا درجہ دینے کی منظوری دے دی ہے اس موقع پر علاقہ عوام کے مطالبے پر ضیااللہ بنگش نے گمبٹ میں ٹیوب ویل اور روڈ کی تعمیر کا بھی اعلان کیا اس سے پہلے یونین کونسل گمبٹ کے ضلعی کونسلر اور تحریک انصاف کے سابقہ ضلعی جنرل سیکرٹری ساجد اقبال کی سربراہی میں مختلف ویلج کونسلز کے ناظمین اور کونسلر صاحبان نے بھی ایم پی اے ضیاء اللہ بنگش سے ملاقات کی اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا بعد ازاں ممبر صوبائی اسمبلی اور تحریک انصاف کے دیگر قائدین تولنج قدیم اور تولنج جدید گئے جہاں کنڈر ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے خاندان اور کوئٹہ میں شہید ہونے والے سپاہی کے لواحقین سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر