حکومت نے فروغ تعلیم کیلئے اربوں روپے مختص کیے،تنویر سیتھی

حکومت نے فروغ تعلیم کیلئے اربوں روپے مختص کیے،تنویر سیتھی

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) صوبائی وزیر ہاؤسنگ ملک تنویر اسلم سیتھی نے اتوار کے روز بتایا کہ پنجاب حکومت نے اپنے موجودہ بجٹ میں تعلیم کے فروغ کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کیے ہیں اور پنجاب حکومت نے صوبہ میں شرح خواندگی آنے والے سالوں میں100فیصد کرنے کیلئے پرعزم ہے اور الحمد اللہ ضلع چکوال میں شرح خواندگی84فیصد سے زائد ہے اور چکوال پورے پنجاب کے پہلے تین اضلاع میں شامل ہے جہاں پر شرح خواندگی 80فیصد سے زائد ہے۔ وہ اقبال کالج آف سائنس اینڈ کامرس کالج چوآسیدنشاہ کی افتتاحی تقریب میں خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر مقامی کونسلر راجہ راشد اقبال، چیئرمین راجہ ساجد اقبال اور عمائدین علاقہ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر پرنسپل لفٹیننٹ کرنل(ر) ظہور الحق شاہ نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ نجی شعبہ میں یہ تعلیمی ادارہ پسماندہ علاقہ چوآسیدنشاہ میں اپنی نوعیت کا منفرد ادارہ ہے۔ جو یہاں کے نوجوان نسل کو اعلیٰ تعلیم کی تمام سہولتیں فراہم کرے گا۔ صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی نے کہا کہ لِلہ تا بوچھال کلاں روڈ جی ٹی روز طرز کی اور اس پر92کروڑ روپے کی لاگت آئے گی اور یہ سڑک مکمل ہونے کے بعد موٹر و ے کے بعد سالٹ رینج میں سب سے بڑا ز مینی موصلاتی ذریعہ ہوگا جس سے علاقہ ونہار کی پسماندگی دور ہوسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت 2018تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے اور سی پیک منصوبہ پورے ملک کیلئے ایک گیم چینجر ہوگا اور پاکستان معاشی طور پر ایک بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے اس پورے خطے میں اہم پوزیشن اختیا ر کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن منفی ہتھکنڈی استعمال کرنے کی بجائے اپنے معاملات پارلیمنٹ اور مذاکرات کے ذریعے طے کرے۔ ملک اب ایجیٹیشنل سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...