محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے مارکیٹنگ کے طلبہ کا گرانڈ مارکیٹنگ میلہ کا انقاد

محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے مارکیٹنگ کے طلبہ کا گرانڈ مارکیٹنگ میلہ کا ...

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے مارکیٹنگ مینجمنٹ کے شعبہ کے طلبہ کی جانب سے گزشتہ شام یونیورسٹی کیمپس میں ایک گرانڈ مارکیٹنگ میلہ کا انعقاد کیا گیاجس میں برانڈڈ مصنوعات تیار کرنے والی نصف درجن مشہور کمپنیوں نے اپنی اشیاء کی تشہیر اور فروخت کے لئے اسٹالزلگائے۔ماجو کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ نے مارکیٹنگ میلہ کا افتتاح کیا اور مختلف اسٹا لز کا معائینہ کرکے طلبہ کی کاوشوں کو سراہا۔یونیورسٹی کے طلباء و طالبات اور اساتذہ کی ایک بڑی تعداد نے میلہ میں شرکت کی اور مختلف اسٹالز پر ہونے والے گیمز کے مقبلوں میں شرکت کرکے انعامات حاصل کئے۔جن ممتاز کمپنیوں نے ماجو کے گرانڈ مارکیٹنگ میلہ میں نے حصہ لیا ان میں ٹپال چائے،شوپ انسٹنٹ نوڈلز، ایچ ٹی کلکس، لیو نان ختائی بسکٹس،ٹینگ جوسز،ڈئیری ملک اور شیلڈ ٹوتھ برش شامل تھے۔ علاوہ ازیں ماجو کے مارکیٹنگ مینجمنٹ کے طلبہ کی جانب سے بھی ایک اسٹال لگایا تھا جس میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرکے جیتنے والے افراد کو انعامات دئیے گئے۔ واضح رہے کہ اس قسم کے میلوں کا انعقاد کرکے مارکیٹنگ کے شعبہ کے طلبہ کو مصنوعات کی تشہیر اور ان کی فروخت میں اضافہ کرنے کی عملی تربیت دلانا ہوتا ہے جو ان کے تعلیمی نصاب کا حصہ ہوتا ہے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ یونیورسٹی کے ایوننگ پروگرام کے طلبہ کی جانب سے لگایا جانے والے یہ پہلا گرانڈ مارکیٹنگ میلہ تھا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر