پولیس مقابلہ 12 ملزمان گرفتار ، مسروقہ اسلحہ اور موٹر سائیکلیں برآمد

پولیس مقابلہ 12 ملزمان گرفتار ، مسروقہ اسلحہ اور موٹر سائیکلیں برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمشید کواٹر پولیس کا دہشت گردوں اور ڈکیت گینگ کے درمیان مقابلہ اور کاروائیاں12 ملزمان گرفتار ، اسلحہ ، لوٹا ہوا مال اور موٹر سائیکلیں برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او جمشید کواٹر قمر جاوید کیانی پولیس پارٹی کے ہمراہ گشت کرتے ہوئے لسبیلہ چوک گوشت گلی کے قریب پہنچے تو 2موٹر سائیکلوں پر سوار 4مسلح ڈکیت و اسٹریٹ کرمنل گینگ سے ٹکراؤ ہو گیا۔ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پر فائرنگ کر دی اور تین ہٹی کی جانب فرار ہونے لگے ۔ پولیس نے مقابلے اور تعاقب کے بعد 2ماسٹر مائینڈ ملزمان وسیم عرف رنگیلا عرگ جگنو اور فراز عرف بھالو کو گرفتار کر لیا۔جبکہ گرفتار ملزمان کے ساتھی اکرم عرف چرسی سمیت 2ملزمان فرار ہو گئے۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2پستول اور 2مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔ گرفتار ملزمان درجنوں وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے جبکہ اس سے قبل بھی پولیس کے ہاتھوں گرفتا ر ہوکر جیل کاٹ چکے ہیں دریں اثناء نشتر روڈ پر دوسرے پولیس مقابلے میں ملزم غلام مصطفیٰ کو گرفتار کرکے پستول برآمد کر لیا ۔گرفتار ملزم پولیس کو دھشت گردی کے مقدمات میں مطلوب و مفرور ملزم تھا علاوہ ازیں منشیات کے مقدمہ میں 2ملزمان امان اللہ اور نواز کو گرفتار کرکے چرس کی متعدد راڈیں برآمد کرلیں۔مذید برآں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائیوں میں 7ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر