کوہاٹ،رکن صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ بنگش کامختلف علاقوں کا دورہ

کوہاٹ،رکن صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ بنگش کامختلف علاقوں کا دورہ

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) ممبر صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ بنگش نے علاقہ بنگش کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سی اینڈ ڈبلیو افسران کے علاوہ علاقہ معززین بھی موجود تھے مٹھا خان میں شامت علی کے حجرہ میں علاقہ عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مٹھا خان میں گلیوں نالیوں اور پانی کی پائپ لائن بچھانے کے لیے 20 لاکھ رفنڈز منظور کر چکا ہوں جس پر جلد کام کا آغاز کر دیا جائے گاانہوں نے عوامی مطالبے پر مٹھا خان میں ٹیوب ویل کی تعمیر کا بھی اعلان کیا اس سے پہلے ممبر صوبائی اسمبلی نے کم سم مسجد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے ضیاء اللہ بنگش کا کہنا تھا کہ حلقہ 38 کے کونے کونے تک ترقیاتی کاموں کا جال بچھانا ہمارا عزم ہے اور اس وقت حلقہ کے نہ صرف اربن بلکہ رورل ایریاز میں بھی اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز رفتاری سے جاری ہے انہوں نے کم سم کی عوام کے مطالبے پر علاقے میں ٹیوب ویل اور سڑک کی تعمیر کا بھی اعلان کیا اس موقع پر ضیاء اللہ بنگش نے ایم پی اے فنڈ سے تعمیر موسیٰ خیل کچئی روڈ کا افتتاح بھی کیا اور سڑک کی تعمیر اتی کام کا بھی معائنہ کیا اور کام کے معیار کو غیر تسلی بخش قرار دے کر موقع پر موجود سب انجینئر کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ناقص اور غیر معیاری کام قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے انجینئر کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر سڑک کے کام کو معیار کے مطابق بنائے ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر