ڈیرہ، قتل و اقدام قتل کیس میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان گرفتار

ڈیرہ، قتل و اقدام قتل کیس میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان گرفتار

ڈیر ہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)پروآ اور چودھوان پولیس نے قتل و اقدام قتل کیس میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان گرفتار کرلئے ، بندکوارئی پولیس نے جامع مسجد سے یوپی ایس کی بیٹری چوری کرنے والے دو میں سے ایک ملزم کو گرفتار کرکے بیٹری برآمد کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او یاسرآفریدی کی خصوصی ہدایت پر چودھوان پولیس نے 26فروری 2016کے قتل کیس کے اشتہاری ملزم امیر احمد استرانہ ولد بہاول خان سکنہ منگل کو ناکہ بندی کے دوران گرفتار کرلیا ۔اسطرح پروآ پولیس نے پنجاب کے علاقہ لیہ سے 30مئی 2016کے قتل و اقدام قتل کیس کے اشتہاری ملزم ضیاء اللہ بلوچ ولد فیقر محمد سکنہ گنجو کو گرفتار کرلیا ۔اسطرح بندکوارئی پولیس نے بندکورائی میں جامع مسجد پکی سے یو پی ایس کی بیٹری چوری کرنے والے دو میں سے ایک ملزم بشیر کو گرفتار کرلیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...