خیبر ایجنسی، سینیٹرعبدالمالک کی کاوشوں سے دیرینہ عداوت کا خاتمہ

خیبر ایجنسی، سینیٹرعبدالمالک کی کاوشوں سے دیرینہ عداوت کا خاتمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر ایجنسی(بیورورپورٹ) خیبر ایجنسی لنڈیکوتل کے علاقہ شیخمل خیل میں دوفریقین کے درمیان دیرینہ زمین تنازعہ حل، سابق سنیٹر حافظ عبدالمالک قادری اور جرگہ کی کوششوں سے تنازعہ حل ہو گیا۔ لنڈیکوتل شیخمل خیل کے دوفریقین حاجی ظاہر شاہ اور حاجی مثال جان کے درمیان عرصہ دراز سے زمین کا تنازعہ چلا آرہا تھا جس میں دونوں فریقین کے درمیان فائر نگ بھی ہوئی تھی جس میں کئی افراد ذخمی بھی ہو گئے تھے جس کے باعث دونوں فریقین کے درمیاں سخت کشیدگی کا ماحول برقرارتھاسابق سنیٹر حافظ عبدالمالک قادری اور جرگہ کے مشران کی کوششوں سے دونوں خاندانوں کے درمیان صلح کرادی گئی اور دونوں فریقین نے آئندہ بھائیوں کی طرح رہنے کاوعدہ کیا جبکہ علاقہ شیخمل خیل میں حاجی باز اور منزل خان کے درمیان زمین کا تنازعہ بھی حافظ عبدالمالک قادری نے حل کرا دیا اور دونوں فریقین کے درمیان صلح صفائی کرادی اس موقع پر سابق سنیٹر حافظ عبدالمالک قادری نے جرگہ کے شرکاء اور متعلقہ خاندانوں کے افرادسے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ علاقے کے تمام مسائل مشران کے ساتھ مل کر حل کرائینگے انہوں نے علاقے کے عوام پر زور دیا کہ علاقے میں لڑائی جھگڑوں سے اجتناب کریں اور آپس میں اتفاق اور اتحاد قائم کریں علاقے میں قیام امن اور دین اسلام کی ترویج اور شاعت کے لئے اپنا کردار ادا کریں جبکہ جرگہ کے مشران نے تمام فریقین کے درمیان صلح کرانے کے بعد اعلان کیا کہ اگر کسی فریق نے صلح نامہ کی خلاف ورزی کی تو ان کو 5لاکھ روپے جرمانہ کیا جائیگا فریقین کے درمیان صلح کرانے کے بعد وہ ایک دوسرے کے ساتھ گلے ملیں اور آئندہ بھائیوں کی طرح رہنے کا عہد کیا اس موقع پر علاقہ کے مشران ملک عبد الرازاق آفریدی ، ، ملک خالد آفریدی، ملک زینت آفریدی ، میاں مکرم خان ،ناظم حکیم خان ،ناظم مدیرخان آفریدی ،حافظ مطیع اللہ ،محمدالیاس بنوری ، اورمولانا احسان اللہ جنیدی وموالانا شعیب قادری بھی موجود تھے۔