یارحسین پولیس کی کاروائی ،2 خطرناک ملزمان گرفتار

یارحسین پولیس کی کاروائی ،2 خطرناک ملزمان گرفتار

صوابی( بیورورپورٹ) صوابی پولیس اورسی ٹی ڈی نے یار حسین کے علاقے اوچ خوڑ میں مشترکہ کارروائی کر کے2 خطر ناک ملزمان کو دستی بموں اور اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا جب کہ4 خطر ناک ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردی ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی جاوید اقبال کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ یارحسین کے علاقے اوچ خوڑ میں 6 خطر ناک ملزمان کسی بھی وقت داخل ہوکر بڑی واردات کر سکتے ہیں۔ اطلاع کے پیش نظر ڈی پی او صوابی نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی لاہور پشم گل خان کی قیادت میں ٹیم تشکیل دیکر علاقہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن شروع کی ،سرچ آپریشن میں شامل ایس ایچ او یارحسین جواد خان،سید سلطان،جہاد علی،محمد آیاز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے سی ٹی ڈی، انٹیلی جنس آر آر ایف،بی ڈی ایس ودیگر نفری نے مشترکہ کارروائی کرکے دو ملزمان منیر ولد سید زرین شاہ اور یاسر محمد ولد نیاز محمد جن کاتعلق صوابی کے حساس ترین علاقے ملک آباد (گدون )سے ہیں کوبا مسلح قابو کرکے گرفتار کرلیا، جبکہ ان کے باقی 4 ساتھی اراضیات ورجینیا تمباکوکے فصل میں فرار ہوئے ،ان کی گرفتاری کے لئے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردی ہے جو پورہ علاقے کو پولیس محا صرہ کیا جا رہاہے،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 2 عدد ہینڈ گرنیڈ ، 1عدد کلاشنکوف 2 عدد پستول اور کارتوس برآمد ہوئے ڈی ایس پی پشم گل خان کی قیادت میں کامیاب اپریشن میں ڈی پی او صوابی جاوید اقبال خان سرچ اپریشن میں کاروائی کرنے والوں پولیس اہلکاران کے لئے نقد انعام اور توصیفی سرٹیفیکٹ کا اعلان کیا ہے#

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر