روڈ حادثے میں ہلاکت پر بلاول بھٹو کا اظہار افسوس

روڈ حادثے میں ہلاکت پر بلاول بھٹو کا اظہار افسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مظفرآباد کے جلسے سے واپس اپنے گھروں کو لوٹنے والے پیپلزپارٹی کے کارکنان کی روڈ حادثے میں ہلاکت پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،واضح رہے کہ آزاد کشمیر کی یونین کونسل سرلی سچہ کے صدر ڈاکٹر محمد یوسف اور کارکنان نور حسین، محمد یوسف ولد محمد حسین اور محمد اشرف مظفر آباد جلسے میں شرکت کے بعد اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے کہ ان کی جیپ حادثے کا شکار ہو گئی، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفادار کارکنان کے جانی نقصان سے مجھ سمیت پیپلزپارٹی کی قیادت اور پاکستان اور آزاد کشمیر کے کارکنان کو بڑا دکھ پہنچا ہے،انہوں نے ہلاک ہونے والے کارکنان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی ہلاک ہونے والے کارکنان کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔