آئی جی سندھ کے فیس بک اکاوُنٹ جعلی ہے، ترجمان

آئی جی سندھ کے فیس بک اکاوُنٹ جعلی ہے، ترجمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترجمان سندھ پولیس نے دفتر سے جاری ایک اعلامیئے میں فیس بک پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کے نام سے اکاوُنٹ کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اکاوُنٹ اور اس کے تحت آئی جی سندھ سے منصوب تفصیلات / اپ لوڈنگ و شیئرنگ وغیرہ من گھڑت اور بے بنیاد ہیں ۔ ترجمان نے مذید بتایا کہ مذکورہ اکاوُنٹ اور اسکی پروفائل کو ترتیب دیکر عوام الناس کو دھوکے میں رکھنے والے شخص کے خلاف فوری کاروائی کے لیئے اقدامات جاری ہیں ۔ ترجمان نے مذید کہا کہ فیس بک پر جعلی اکاوُنٹ تیار کرنا اور باالخصوص محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسران کے نام سے آئی ڈی بنانا ناصرف جرم ہے بلکہ قابل تعذیر و سزا بھی ہے لہٰذا ایسے عناصر کو خبردار کیا جاتا ہے بصورت دیگر ٹھوس شواہد کی بنیاد پر سخت قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑیگا ۔