ترکی کے عوام نے تاریخ میں نئی مثال قائم کر دی :ایمل ولی خان

ترکی کے عوام نے تاریخ میں نئی مثال قائم کر دی :ایمل ولی خان

چارسدہ (بیورو رپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماء ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ترکی میں عوام نے جمہوریت کو بچا کر جمہوریت پسند قوموں کیلئے ایک نئی مثال قائم کی ہے ۔ آفتا ب احمد خان شیر پاؤ اسٹیلشمنٹ جبکہ اس کے آباؤ اجداد انگریز کے ایجنٹ تھے ۔قومی وطن پارٹی کو تحریک انصاف نے ذلیل کرکے کرپشن کے الزام میں صوبائی حکومت سے نکالا مگر عمران خان کے دعوؤں کے برعکس ایک کرپٹ پارٹی کو پھر صوبائی حکومت میں شامل کیا گیا ۔ سراج الحق کرپشن فری پاکستان کی باتیں کر رہے ہیں مگر خیبر پختونخوا میں جماعت اسلامی کے وزراء کا کرپشن ان کو نظر نہیں آرہا ۔ وہ رجڑ قاسم خیل میں ایک بڑ ے شمولیتی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے ۔ا س موقع پر سابق صوبائی وزیر قانون بیرسٹر ارشد عبداللہ نے بھی خطاب کیا جبکہ جنرل کونسلر یاسین سمیت مختلف پارٹیوں سے درجنوں افراد نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ جلسہ سے خطاب کر تے ہوئے ایمل ولی خان اور بیرسٹر ارشد عبداللہ نے کہا کہ اے این پی اس خطے کی واحد سیاسی وارث ہے ۔ اے این پی نے وہ واحد پارٹی ہے جو دہشت گردوں کے سامنے ڈٹ گئی اور خطے کو دہشت گردی سے صاف کرنے میں سینکڑوں کارکنوں کا نذرانہ دیا ۔عوامی نیشنل پارٹی نے صوبے کو مکمل اختیارات دیکر وسائل پر اختیار دیا مگر عمران خان اور صوبائی حکومت ایک سازش کے تحت رونا رو کر صوبائی خود مختاری کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔ تین سال دور حکومت میں تحریک انصاف کوئی بھی وعدہ پورا نہ کر سکی ۔ صوبائی حکومت نے بلدیاتی اداروں کو اختیارات دینے کا اعلان کیا ہے مگر صوبائی حکومت کا کوئی اعتبار نہیں کہ وہ کسی بھی وقت یہ اختیار واپس لے لے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ناظم فہد ریاض خان کے کرپشن اور دو نمبری سے پوری دنیا خوب واقف ہے مگر اپو زیشن کے ہوتے ہوئے ان کو کرپشن نہیں کرنے دیا جائیگا۔ ایمل ولی خان نے قومی وطن پارٹی پر شدید تنقید کی اور کہا کہ کرپشن کے الزام میں ذلیل کرکے تحریک انصاف نے ان کو حکومت سے نکال دیا مگر مزید کرپشن کیلئے وہ اپنی بے عزتی اور کرپشن کے الزامات بھول کر پھر حکومت میں شامل ہو گئی ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پرو یز خٹک نے اے این پی پر کرپشن کے الزامات لگائے اور احتساب کمیشن سمیت دیگر اداروں سے پوری دنیا چھان ماری مگر ہمارے خلاف ایک دھیلہ کی کرپشن ثابت نہ کر سکے جس پر سیخ پا ہو کر انہوں نے احتساب کمیشن کے چےئرمین کو عہدے سے ہٹا دیا ۔ صوبائی حکومت کے خلاف 19میگا کرپشن کیسسز تیار ہیں اور عنقریب عوام کو تحریک انصاف کی اصلیت معلوم ہو جائیگی ۔ انہوں نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی طر ف سے کرپشن فری پاکستان کے نعروں کے حوالے سے کہا کہ سراج الحق کوا پنے صوبائی وزراء کی کرپشن نظر نہیں آرہی ہے ۔ سراج الحق پہلے جماعت اسلامی کے وزراء کا احتساب کریں اور بعد میں کرپشن فری پاکستان کی بات کریں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ سال اے این پی پارٹی کی قیام کی صد سالہ تقریبات دھوم دھام سے منائی گی اور تحریک کے 100 سالہ کارکر دگی کے حوالے سے پختون قوم بالحصوص نوجوان نسل کو آگاہ کرے گی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...