کشمیر ی میں بھارتی مظالم کے خلاف تحریک انصاف کی ریلی

کشمیر ی میں بھارتی مظالم کے خلاف تحریک انصاف کی ریلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارت کی جانب سے ریاستی جبروتشددو ظلم کے خلاف ایک عظیم وشان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی کی قیادت پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کی جبکہ ملیر مین قائد پر بھارت کے خلاف زبردست انداز میں مطاہرہ کرنے کے بعدانصافین کی جانب سے دادو چورنگی تک پیدل مارچ کرکے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بھارت کی جانب سے کشمیر میں ظلم وبربریت کے خلاف بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے شرکاء کی جانب سے بھارت کے حکمرانوں کے خلاف خوب نعرے بازی بھی کی گئی،جبکہ موجودہ حکومت اور وزیراعظم کے خلاف گو نواز گو کے فلک شکگاف نعرے بھی مارے گئے۔منصب ڈارتنولی، راشدجہانگیر،جے پرکاش اوکرانی ،جان عالم جاموٹ ،منصب ڈارتنولی، راشدجہانگیر،گل نمروز خان مسرورسیال،آواز گل ،طارق بلوچ ،کاشف نظامی ،اویس ترک،طاؤس خان،خطاب شاہ ،حیدرقلندرانی ،اکرام قریشی ،ڈاکٹر سرورڈاھری،غوث باچا،یوسف شاہ ،حیدرسواتی ،طاہر نیازی ،قلندرخان،کاشف جہانگیر ،عارف جدون ،اسلم مروت،راناذوالفقار،انور حیدری ،قاضی وجاہت ،ڈاکٹر روبینہ،جمیلہ بلوچ سمیت تحریک انصاف کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔مارچ کے شرکاء سے خطاب میں حلیم عادل شیخ کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا دل کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتاہے ۔ہم عمران خان کی قیادت میں کشمیر کو آزاد کروائینگے۔بھارت کشمیر کی تحریکوں کو تشدد کے ذریعے کچلنے کی کوشش کررہاہے ۔تحریک انصاف کے چیئرمین یا کارکنان سب کا اصل مقصد کشمیر کی آزادی ہے کیونکہ ہماری مودی سے کوئی دوستی نہیں ہے۔ہم نہتے کشمیریوں کے پر گولیاں برسانے والوں کے خلاف خاموش نہیں رہے گے۔ایک ایک کارکن کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا،انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزاد ی میں موجودہ حکمرانوں کی موجوودگی ایک بڑی رکاوٹ ہے،تحریک انصاف کشمیرکی آزادی کے لیے ہونے والی جدوجہد میں کشمیریوں کے ہمراہ ہے ۔تحریک انصاف آزادی کشمیر کی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائے گی ۔اب کشمیر کی عوام کو بھارت زیادہ دیر ظلم وستم کی زندگی میں نہیں رکھ سکتا،ہم اس مسئلے کو ہر اعلیٰ سطح پر اجاگر کرینگے ۔کشمیر میں ہونے والے مظالم ایک لمحے کو بھی نہیں رکے ہیں جبکہ مودی کے یار وں کو یہ جبرو بربریت دکھائی نہیں دیتے ۔کشمیر میں روز بروز بگڑتی صورتحال پر انسانی حقوق کی تنظیموں کو آواز اٹھانا ہوگی ،اس موقع تحریک انصاف کے دیگر قائدین نے مشترکہ طور پر کہا کہ کشمیر کی عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے قید وبند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں ۔جبکہ تحریک انصاف صرف ریلیوں پر یقین نہیں رکھتی بلکہ کشمیر کی آزادی کے لیے عملی اقدامات بھی اٹھائے گی۔ اس موقع تحریک انصاف کی خواتین کا جذبہ بھی قابل ستائش تھا جنھوں کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالی پر آواز بلند کرنے کے لیے قائد آباد تا دادو چورنگی تک پیدل مارچ کیا۔اور بھارتی ظلم وستم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر