پروفیشنل لائسنس فیس کو دوبارہ مسلط کرنے کیصورت میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

پروفیشنل لائسنس فیس کو دوبارہ مسلط کرنے کیصورت میں احتجاجی تحریک چلانے کا ...

ڈیر ہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ) مرکزی انجمن تاجران ڈیرہ نے پروفیشنل لائسنس فیس کو دوبارہ مسلط کرنے کیصورت میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا ۔تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران کا ہنگامی اجلاس صدر راجہ اختر علی منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سہیل احمد اعظمی ،حاجی محمد رمضان ،چوہدری جمیل احمد ،حاجی محمد نواز ،چوہدری جاوید اختر ،محمد ایوب ایوبی ،محمد حنیف کوبرا ،حاجی امان اللہ ،چچا حبیب تھہیم ،لالا جانی سمیت تاجران نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ اختر علی نے کہا کہ ٹی ایم اے کی طرف سے پروفیشنل لائسنس فیس کی معیاد ختم ہونے کے بعد اب دوبارہ پروفیشنل لائسنس فیس کو تاجران پر مسلط کرنے کے حوالے سے تحصیل کنوئیر ماماریحان مروت نے اپنا موقف جاری کیا ہے ۔ جو کہ تاجران کے ساتھ زیادتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پروفیشنل لائسنس فیس کو وزیر مال علی امین گنڈہ پور کی یقین دہانی پر سابقہ سال اس وجہ سے قبول کیا گیا کہ اگلے سال یہ فیس تاجران سے نہیں لی جائے گی ۔ اور نہ ہی اس کی نیلامی کی جائے لیکن ایک بار پھر ٹی ایم اے کے کرپٹ مافیا نے پروفیشنل لائسنس فیس کو تاجران پر مسلط کرنے کی سازش بنائی ہے ۔ مرکزی انجمن تاجران پروفیشنل لائسنس فیس کی آڑ میں تاجران پر ظلم برداشت نہیں کرے گی ۔ اور اس کے خلاف سڑکوں پر نکل کر اور ہر سطح پر احتجاج کریں گے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر