عبدالستار ایدھی کے انتقال پر اظہار تعزیت

عبدالستار ایدھی کے انتقال پر اظہار تعزیت

باجوڑایجنسی(نمائندہ خصوصی) عبدالستار ایدھی کے انتقال پر اظہار تعزیت ۔ سینئر صحافی اور دانشور حاجی حبیب اللہ خان نے ملک کے نامور سماجی رہنماء اورایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ عبدالستار ایدھی کے وفات پر گہرے رنج وغم اور افسوس کااظہار کیا ہے اور کہا کہ عبدالستار ایدھی کی انسانیت کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔آخر میں انہوں نے مرحوم عبدالستار ایدھی کے ایصال ثواب درجات کی بلندی اور مغفرت کیلئے خصوصی دُعا کی اور اہل خانہ کیلئے صبر وجمیل کی دعا کی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر