حج کمیٹی کے زیر اہتمام تیسرا تربیتی کورس کا انعقاد

حج کمیٹی کے زیر اہتمام تیسرا تربیتی کورس کا انعقاد

صوابی( بیورورپورٹ)حج کمیٹی ضلع صوابی کے زیر اہتمام تیسرا تر بیتی کورس اتوار کے روز پائینئر پبلک سکول مرغز ضلع صوابی میں منعقد ہوا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں مر دانہ و زنانہ عازمین حج نے شرکت کی۔ مرکزی چیر مین الحاج محمد حیات خان نے حج کے پانچ آیام ، ضلعی صدر حاجی سعید اللہ خان نے احرام باندھنے و عمرہ کی ادائیگی ، حاجی جمشید علی نے مدینہ منورہ جب کہ ڈاکٹر عبدالغیات اور ڈاکٹر حاجی عبدالجمیل نے مناسک حج پر تفصیلی لیکچر دیئے پاکستان حج ٹریننگ کونسل کے مرکزی چیر مین الحاج محمد حیات خان آج پیر آٹھارہ جولائی کی صبح نو بجے اوچ شریف ضلع دیر ، اکیس جولائی کو گورنمنٹ ریسٹ ہاؤس تیمر گرہ ،تیس جولائی کو چکدرہ دیر میں اور اکتیس جولائی کو آکسفورڈ ایجو کیشن اکیڈمی بٹ خیلہ ملاکنڈ ایجنسی میں عازمین حج کو مناسک حج و عمرہ پر تفصیلی لیکچر دینگے #

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر