انگلینڈ کے خلاف تاریخی کامیابی کے بعد قومی ٹیم کے ’’پش اپس‘‘ میڈیا پر چھاگئے

انگلینڈ کے خلاف تاریخی کامیابی کے بعد قومی ٹیم کے ’’پش اپس‘‘ میڈیا پر ...
انگلینڈ کے خلاف تاریخی کامیابی کے بعد قومی ٹیم کے ’’پش اپس‘‘ میڈیا پر چھاگئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن(ویب ڈیسک) مخالف ٹیم کو شکست دینے کے بعد کھلاڑی خوشی کا اظہار اپنے انداز سے کرتے ہیں اور اکثر ویسٹ انڈیز ٹیم کے کھلاڑیوں کے خوشی کے انداز عالمی میڈیا پر سر چڑھ کر بولتے ہیں لیکن انگلینڈ کے خلاف جیت کے بعد قومی ٹیم کے پش اپس نے بھی جہاں عالمی میڈیا کی خبروں کی زینت بنے وہیں سوشل میڈیا پر بھی اسے خوب سراہا جارہا ہے۔ انگلینڈ کو 20 سال بعد لارڈز میں شکست دینے کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی خوشی دیدنی دی، تمام کھلاڑیوں نے مل کر 10 پش اپس لگائے جسے مقامی اور عالمی میڈیا پردکھایا گیا۔ تمام کھلاڑی فوجیوں کی طرح قطاریں بنا کر کھڑے ہوئے اور سب نے پش اپس لگانا شروع کئے اور 10 پش اپس لگانے کے بعد کھلاڑیوں نے اپنے ٹرینرز کو سلوٹ مار کر خراج تحسین پیش کیا۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے انگلینڈ کی سرزمین پر اپنے ٹیسٹ کیرئیر کے پہلے میچ میں سنچری بنانے کے بعد تماشائیوں کو سلام کیا اور 10 پش اپس بھی لگائے  جسے عالمی میڈیا پر خوب سراہا گیا اور مصباح الحق کے اس انداز نے سب کو ان کا گرویدہ بنا دیا تھا، جب مصباح سے پش اپس سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ فوجی ٹریننگ کے دوران انہیں ہر کام کے بعد 10 پش اپس لگانے کی تربیت دی گئی تھی اور اب ہر کام کے بعد 10 پش اپس لگانے کی عادت ہوگئی ہے۔

مزید : کھیل