ٹی وی چینلز مقبوضہ وادی کی کوریج نہیں کرتے: فضل الرحمان کی تنقید
اسلام آباد (ویب ڈیسک) جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی سیاستدانوں کی پرانی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے آپ کو درست کرنے کی بجائے میڈیا پر تنقید شروع کر دی ہے۔ مولانا اپنے بیان میں اپنی سربراہی میں کام کرنے والی کشمیر کمیٹی کی کارکردگی پر تو خاموش رہے لیکن ٹی وی چینلز پر غصہ نکالتے رہے، کہتے ہیں ٹی وی چینلز مقبوضہ وادی کی کوریج نہیں کرتے۔