اوچ شریف :مسافر کوچ اور ٹریلر میں حادثہ ، 3 مسافر جاں بحق

اوچ شریف :مسافر کوچ اور ٹریلر میں حادثہ ، 3 مسافر جاں بحق
اوچ شریف :مسافر کوچ اور ٹریلر میں حادثہ ، 3 مسافر جاں بحق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بہاولپور  (ویب ڈیسک) اوچ شریف میں قومی شاہراہ پر بوہڑ واہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجہ میں 3 مسافر جاں بحق ، 18 زخمی ہوگئے ۔ قومی شاہراہ پر بوہڑواہ کے قریب مانسہرہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجہ میں 3 مسافر جاں بحق اور 18 زخمی ہو گئے ۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور سرکل پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق افراد کی نعشیں بس کی باڈی کاٹ کر نکالی گئیں ۔ 7 زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جنہیں اوچ شریف ، احمد پور شرقیہ اور ترنڈہ محمد پناہ کے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق کراچی اور مانسہرہ سے ہے ۔

مزید : بہاول پور