پاکستان کی نیوکلیئر برتری کی اطلاع، بھارتی فوج میں کھلبلی

پاکستان کی نیوکلیئر برتری کی اطلاع، بھارتی فوج میں کھلبلی
پاکستان کی نیوکلیئر برتری کی اطلاع، بھارتی فوج میں کھلبلی

نئی دہلی(این این آئی)  دفاعی ماہرین میں ایک نئی بحث نے بھارتی حکومت اوربھارتی ملٹری سٹیبلشمنٹ کو شدید پریشان کردیاہے۔بھارتی میڈیاکی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے سرپرلٹکتی پاکستانی نیوکلیئرتلوار نے بڑی طاقتوں کو سر جوڑنے پر مجبورکردیاہے۔ دفاعی ماہرین میں ایک نئی بحث نے بھارتی حکومت اور بھارتی ملٹری سٹیبلشمنٹ کوشدیدپریشان کردیاہے کہ پاکستان کے چھوٹے نیوکلیائی ہتھیارکسی بھی وقت بھارتی فوج کے گھمنڈ کوتہس نہس کرسکتے ہیں ۔

پاکستان کے یہ چھوٹے نیوکلیائی میزائل ہندوستانی فوج کیلیے تباہ کن ثابت ہوسکتے ہیں۔ بھارت کے دفاعی پالیسی سازوں کوسب سے زیادہ خطرہ پاکستان کے غوری اور شاہین میزائلوںسے ہے جوبھارت کے کسی بھی شہرکونشانہ بنا سکتے ہیں، مگراب ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ چھوٹے نیوکلیائی میزائل میدان جنگ میں فوج کی پیش قدمی کوروکنے کیلیے استعمال ہوںگے یعنی یہ نیوکلیائی بم چھوٹے ہوںگے جودشمن کے لیے بڑا خطرہ بن سکتے ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...