سعودی عرب نے کویت میں تعینات ترک ملٹری اتاشی کو گرفتار کرلیا

سعودی عرب نے کویت میں تعینات ترک ملٹری اتاشی کو گرفتار کرلیا
سعودی عرب نے کویت میں تعینات ترک ملٹری اتاشی کو گرفتار کرلیا

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی سکیورٹی فورسز نے کویت میں تعینات ترک ملٹری اتاشی کوگرفتار کرلیا۔ترک ملٹری اتاشی میکائیل اوگلو کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ جرمنی روانہ ہو نے لگے تھے۔حکام کے مطابق میکائیل اوگلو کودمام ایئر پورٹ پر گرفتار کیا گیا۔

’العربیہ‘ کے مطابق میکائیل اوگلو نے ہالینڈ کے ایمسٹرڈیم شہر سے ہوکرجرمنی کے شہر ڈیسلڈروف جانےوالے تھے جب انہیں گرفتار کیا گیا، ترک ملٹری اتاشی کو ترک حکومت کی درخراست پر گرفتار کیا گیا ۔

بغاوت کے سہولت کاروں کے خلاف جنگ ہوگی:ترکی کی امریکہ کو دھمکی ،تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

دوسری جانب کویتی اخبار ’الرائی العام‘کے مطابق ترکی کے ٹی وی ’خبر ترک‘ نے حکومت کا تختہ الٹنے میں ملوث شخصیات کے عہدوں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ان میں کویت میں متعین ترکی کے ملٹری اتاشی کا نام بھی شامل ہے۔اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ گرفتار کئے گئے ترک ملٹری اتاشی نے ترکی میں ہونے والی حالیہ بغاوت میں تعاون کیا تھا۔

مزید : عرب دنیا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...