استنبول کی حدود میں جو بھی ہیلی کاپٹر نظر آئے اسے اڑا دیا جائے:ترک حکومت کا فورسز کو حکم

استنبول کی حدود میں جو بھی ہیلی کاپٹر نظر آئے اسے اڑا دیا جائے:ترک حکومت کا ...
استنبول کی حدود میں جو بھی ہیلی کاپٹر نظر آئے اسے اڑا دیا جائے:ترک حکومت کا فورسز کو حکم

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)فوجی بغاوت ناکام ہونے کے باوجود ترکی کے حالات تاحال معمول پر نہیں آئے۔کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے حکومت نے ملک کے دیگر حصوں سے 18سو سپیشل فورسز کو استنبول تعینات کردیئے ہیں۔

حکومت کی جانب سے سکیوٹی اہلکاروںکو احکامات جا ری کیئے گئے ہیں کہ استبول کی فضائی حدود میں کوئی بھی ہیلی کاپٹر نظر آئے تو اسے مار گرایا جائے۔

دوسری جانب ترکی کے صدر طیب اردگان نے سزائے موت کی بحالی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ حمایتیوں کی جانب سے سزائے موت کی بحالی کے مطالبے کا احترام کریں گے،ترک صدر کا کہنا تھا کہ بغاوت کے پیچھے جو وائرس ہے اس کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ جمعہ کو ترکی میں فوج کے ایک دھڑے نے بغاوت کرتے ہوئے اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی جسے عوام کے تعاون سے ناکام بنادیا گیا۔

مزید : بین الاقوامی