زرداری کیخلاف ناجائز اثاثہ جات ریفرنس،گواہوں کی عدم حاضری پر اظہار برہمی
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدرآصف زرداری کے خلاف ناجائز اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کے دوران عدالت نے گواہوں کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی احتساب عدالت میں سابق صدرآصف زرداری کے خلاف ناجائز اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی۔یفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج خالد رانجھا نے کیس کی سماعت کی۔سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے لیکن استغاثہ کی جانب سے کوئی گواہ پیش نہ کیا جاسکا۔ گواہوں کی عدم حاضری پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 25 جولائی تک ملتوی کر دی۔