ریاض فتیانہ مسلم لیگ ن کے بعد تحریک انصاف کی قیادت سے بھی دلبرداشتہ اپنی جماعت ” عوام لیگ “ رجسٹر کرا لی

ریاض فتیانہ مسلم لیگ ن کے بعد تحریک انصاف کی قیادت سے بھی دلبرداشتہ اپنی ...
ریاض فتیانہ مسلم لیگ ن کے بعد تحریک انصاف کی قیادت سے بھی دلبرداشتہ اپنی جماعت ” عوام لیگ “ رجسٹر کرا لی

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن کے بعد تحریک انصاف کی قیادت سے بھی دلبرداشتہ ہونے والے معروف سیاستدان ریاض فتیانہ نے اپنی الگ جماعت عوام لیگ کے نام سے رجسٹر کروا لی ہے اور ستمبر کے آخری ہفتہ میں پارٹی کا پہلا ملک گیر کنونشن لاہور میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملک بھر سے ایک ہزار وفود کو پہلے پارٹی کنونشن میں شرکت کے لئے دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے۔ عوام لیگ بائیں بازو کی ترقی پسند جماعت کہلائے گی۔ پارٹی کے صدر ریاض فتیانہ نے آن لائن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی ملک میں وسیع اصلاحات کا ایجنڈا لئے ہوئے ہے۔ پاکستان کو مکمل فلاحی ریاست بنانا ہمارا مشن ہے۔ ہم آئین پاکستان اور سول اداروں کی تنظیم نو کریں گے۔ ہم تبدیلی کی بجائے انقلاب کے حق میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 90فیصد عوام غریب ہیں اور باقی 10فیصد نے وسائل پر قبضہ کر رکھا ہے۔ ہم دولت کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائیں گے۔ ایم فل تک تعلیم کو ملک بھر میں مفت کریں گے، غریب آدمی کو ہر قسم کی طبی سہولت فراہم کی جائے گی ، رہنے کے لئے گھر یا فلیٹ فراہم کریں گے اور تمام بیواو¿ں ، بے روزگاروں، یتیموں اور مسکینوں کے لئے گزارہ الاو¿نس مقرر کیا جائے گا۔ ملازمین کی کم از کم تنخواہ 40ہزار روپے مقرر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھرپور تیاری کر رہے ہیں اور 2018 ءکے عام انتخابات میں ہر سطح پر امیدوار کھڑے کریں گے۔

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...