پی ٹی اے نے موبائل پر فحش سائٹس بلاک کرنے کیلئے غور شروع کردیا

پی ٹی اے نے موبائل پر فحش سائٹس بلاک کرنے کیلئے غور شروع کردیا
پی ٹی اے نے موبائل پر فحش سائٹس بلاک کرنے کیلئے غور شروع کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قابل اعتراض مواد کی حامل 4 لاکھ ویب سائٹس بلاک کرنے کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) موبائل پر فحش سائٹس پر پابندی لگانے پر بھی غور شروع کردیا اور اگر عمل درآمد کردیاگیاتو یہ ویب سائٹس موبائل فون پر بھی نہیں کھل سکیں گی۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی قانونی طورپر ان ویب سائٹس پر پابندی عائد ہے لیکن بیشتر موبائل آپریٹرز کے نیٹ ورک پر فحش ویب سائٹس تک رسائی حاصل ہے ۔ روزنامہ نوائے وقت کی رپورٹ کے مطابق بڑی تعداد میں شکایات موصول ہوئی ہیں کہ انٹرنیٹ کے ذریعے بچے موبائل پر فحش ویب سائٹ تک رسائی حاصل کر لیتے ہیں,اخبار کے مطابق ٹیلی کام سروس مہیا کرنے والے ادارے بزنس کے پیش نظر فحش ویب سائٹ بلاک نہیں کرتے۔ ماہرین کے مطابق پی ٹی اے فحش سائٹس بلاک کرنے کیلئے تمام ٹیلی کام آپریٹرز کو ہدایت کرے گی۔

مزید : اسلام آباد