اسلام آباد ائیرپورٹ پر پاکستانی نژاد برطانوی شہری سے 20 کروڑ کی ہیروئن برآمد
اسلام آباد (صبا نیوز) بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات کسٹم عملے نے برطانیہ کے شہر مانچسٹر جانے والی قومی ائر لائن کی پرواز پی کے 785 میں سوار وسیم نامی ایک مسافر کے سامان سے 20 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد وسیم کے قبضے سے ملنے والی ہیروئن کی مالیت عالمی مارکیٹ میں 20 کروڑ روپے سے زائد ہے، محمد وسیم آزاد کشمیر کے علاقے میرپور کا رہائشی ہے تاہم وہ برطانوی شہریت کا بھی حامل ہے، ملزم کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا ہے۔