”راحیل شریف قدم بڑھاﺅ،وطن بچاﺅ“:’مخصوص ٹولے‘ کی سکھر میں وال چاکنگ

”راحیل شریف قدم بڑھاﺅ،وطن بچاﺅ“:’مخصوص ٹولے‘ کی سکھر میں وال چاکنگ
”راحیل شریف قدم بڑھاﺅ،وطن بچاﺅ“:’مخصوص ٹولے‘ کی سکھر میں وال چاکنگ

سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک)جنرل راحیل شریف کو مارشل لا کی دعوت دینے والے ’مخصوص‘ٹولے نے بینرز لگانے کے بعدنیا طریقہ اپنا لیا۔فوج کو بلانے کیلئے سکھر شہر کی مختلف دیواروں پر ان کی حمایت میں وال چاکنگ کروا دی۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں ’مخصوص مائنڈ سیٹ ‘کے لوگ وقتا فوقتا ایسے اقدامات کر رہے ہیں جیسے مارشل لا کی راہ ہموار کی جا رہی ہو۔ملک کے مختلف شہروں میں بینرزاورپاکپتن میں ریلی کے بعد آج سکھر شہر کے مختلف حصوں میں وال چاکنگ سامنے آئی ہے جس میںدیواروں پر لکھا گیا ہے کہ ” جنرل راحیل شریف قدم بڑھاﺅ، وطن بچاﺅ“۔قدم بڑھاﺅ راحیل شریف ہم تمہارے ساتھ ہیں“۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نامعلوم افراد نے شہر کی مختلف دیواروں پر کی جانے والی وال چاکنگ نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی ہے۔اور شاید وال چاکنگ کرنے والے اپنی شناخت ظاہر نہیں کرنا چاہتے تھے اس لئے انہوں نے دیواروں پر اپنا یا اپنی کسی جماعت کانام نہیں لکھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق قبل ازیں بھی سکھر میں راحیل شریف کے حق میں متعددریلیاں نکل چکی ہیں۔کرپشن کے خاتمے اور دہشت گردی کے خلاف بھرپور کارروائیوں پر آرمی چیف کے حق میں بڑی بڑی ریلیاں نکل چکی ہیں۔

خیال رہے کہ موو آن نامی ایک غیر معرو ف سیاسی جماعت بھی راحیل شریف کے حق میں ملک کے مختلف شہروں میں اطلاعات کے مطابق 15ہزار سے زائد بینرز لگواچکی ہے جس پرجنرل راحیل شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ”جانے کی باتیں ہوئیں پرانی۔۔!خدا کیلئے اب آ جاؤ۔آرمی چیف کے حق میں بینرز لگانے والی اس تنظیم کے سربراہ پر مقدمات بھی درج ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں پاک پتن میں بھی درجنوں نوجوانوں نے آرمی چیف کے حق میں ریلی نکلی جس پر متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...