باراک اوباما کی عوام سے قومی اتحاد کی اپیل
واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی صدر باراک اوباما نے عوام سے قومی اتحاد کی اپیل کرتے ہوئے سیاسی مہم کے دوران اشتعال انگیز بیان بازی پر خبردار کیا ہے۔امریکی ریاست لوزیانا کے شہر باٹن روڑ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اوباما کا کہنا تھا ہمارے اندر مختلف طبقے ہیں جو کہ نئے نہیں، اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ ہر کسی کو اپنے الفاظ اور عمل کو ایسا بنانا چاہئے جس سے ملک متحد ہو۔لوزیانا کے شہر باٹن روڑ میں تین پولیس اہلکاروں کو ایک شخص نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا۔